سابق وزیر اعلیٰ غلام حیدر وائیں کی 20ویں برسی کی تقریب آج ہوگی

سابق وزیر اعلیٰ غلام حیدر وائیں کی 20ویں برسی کی تقریب آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                        لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ممتازمسلم لیگی رہنماا ورپنجاب کے سابق وزیراعلیٰ غلام حیدروائیں شہید کی20ویں برسی کے سلسلے میں ایک خصوصی نشست آج منگل یکم اکتوبرکوساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہورمیں منعقدہورہی ہے جس کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن،ممتازصحافی وچیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ جناب ڈاکٹر مجید نظامی کریں گے۔اس نشست سے قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال ،بیگم مجیدہ وائیں،پروفیسرڈاکٹر رفیق احمد،غلام دستگیر خان،بیگم بشریٰ رحمان،چوہدری نعیم حسین چٹھہ،صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہوداحمد،رانا محمد ارشدایم پی اے اورمحمداسلم زارایڈووکیٹ خطاب کریں گے۔نشست کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیاہے۔