اُمہ کرکٹ کلب، انڈر 19-گرلز ٹیم نے سی ایل سی گرلز کو ہرا دیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر)کنیرڈ کالج گراﺅنڈ میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں سی ایل سی انڈر 19- ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میچ میں 14 اوورز میں صرف 52 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ۔ جواب میں اُمہ کرکٹ کلب انڈر19- ٹیم نے مقررہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 9 اوورز میں پورا کر دیا۔ اُمہ کرکٹ کلب انڈر19- کی جانب سے فاطمہ احمد نے23 جبکہ سدرہ شفیق نے 13سکورز کر کے ناٹ آﺅٹ رہیں ۔ جبکہ سی ایل سی گرلز انڈر19- ٹیم کو پی سی بی ریجنل انڈر19- انٹر ڈسٹک ٹورنامنٹ کے لیے پہلے ہی ٹاپ 5 میںConsider کیا جا چکا ہے اور جبکہ دس وکٹوں سے جیتنے والی امہ کرکٹ کلب انڈر19- ٹیم کو کوائلیفائی راﺅنڈ میں رکھا گیا ہے ۔ اُمہ کلب انڈر19- ٹیم کا کوائلیفائی میچ کل سٹیگ کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا ۔میچ میں خصوصی طور پر مسز نوشین حنیف ، سید احمد عزیز بخاری ، محمود احمد ، معسود احمد اور دیگر نوجوان سٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔