سیرت نبویﷺپر عمل سے دوری ہمارے زوال کی وجہ ہے: جسٹس (ر) منیر اے شیخ
لاہور (پ ر) ککے زئی ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام گزشتہ روز ایک پروقار عیدملن پارٹی منعقد ہوئی جس میں سابق جج صاحبان، ڈاکٹرز، وکلائ، بزنس کمیونٹی، صحافیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی جسٹس (ر)منیر اے شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں سوچنا چاہیے کہ بطور قوم ہم زوال پذیر کیوں ہیں، سیرت نبوی پر عمل کی دوری کی وجہ سے ہم مشکلات کا شکار ہیں۔ صدر ایسوسی ایشن افتخار اللہ ملک ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب ایسوسی ایشن کی کارکردگی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔