جماعت اسلامی اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، عبد العزیز عابد

جماعت اسلامی اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، عبد العزیز عابد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                    لاہور( ڈویلپمنٹ سیل)جماعت اسلامی اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا جماعت اسلامی کی سرگرمیوں کو پرنٹ اور الیکٹرنک میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانا اہداف میں شامل ہے صحافی برادری کی عزت تکریم اور وقار میں اضافہ ترجیحات ہیں جماعت اسلامی لاہور کے نومنتخب مرکزی سیکرٹری اطلاعات انچارج میڈیا سیل لاہور عبدالعزیز عابد کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات بننا یقینا بہت بڑا اعزاز ہے امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے جو اعتماد میرے اوپر کیا ہے انشاءاللہ ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے اللہ کی توفیق سے تمام صلاحیتیں بروکار لاﺅں گا اور امیر ضلع کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔عبدالعزیز عابد نے کہا کہ لٹن روڈ لاہور دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مرکزی میڈیا سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرونک میڈیا سب دوستوں کے لئے 24گھنٹے دروازے کھلے ہیں۔