لاہور اور گوجرانوالہ بورڈز کے میٹرک اور انٹر کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب

لاہور اور گوجرانوالہ بورڈز کے میٹرک اور انٹر کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                                 لاہور (پ ر)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور اور گوجرانوالہ بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات نے شرکت کی جس میں مہمان خصوصی وزیر تعلیم رانا مشہور تھے طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کےلئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے میڈلز ، کتب اور سرٹیفکیٹ انعامات کے طور پر دیئے گئے ، تمام طلباءطالبات نے بورڈ کیطرف سے کیے گئے اقدامات کو سراہااور کہا کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلئے ایسے سیمینار ہونے چاہیں ، رانامشہور احمد خان نے چیئر مین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نوازش علی کی کاشوں کو سرایا اور طلبہ وطالبات کو قوم کا مستقبل قرار دیا۔چیئر مین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نوازش علی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ بورڈ کے اول ، دوم اورسوم آنے والے طلباءطالبات کےلئے اس سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے، اگلے مرحلے میں پنجاب کے دوسرے بورڈوں کے طلباءطالبات کو بلایا جائے گا، اس سیمینار میں شریک طلباءطالبات نے درسی کتب کو بہتر بنانے کےلئے سفارشات دیں ، طلبہ وطالبات کے ساتھ ساتھ والدین اور اساتذہ نے بھی درسی کتب کی اشعاعت کے بارے میں اہم تجاویز دیں۔