سانحہ پشاور میں ہلاک ہونے والوں کےلئے مسیحا پارٹی کے زیر اہتمام میموریل سروس
لاہور (پ ر)لاہور پریس کلب کے باہرمسیحی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر پرویز اقبال اور جنرل سیکرٹری خالد بشیر کی قیادت میں پشاور میں شہرال سینٹ چرچ کے سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کیلئے میموریل سروس کا اہتمام کیاگیا،اس موقع پر ڈاکٹر پرویز نے کہا ،اس ملک کی تخلیق اورمعرض وجود میں لانے کےلئے مسیحی آباﺅ اجداد نے اپنے ووٹ کو استعمال کرکے ملک پاکستان کو دنیا کے نقشے پر نمودار کیا آج اپنی معصوم اور مظلوم مسیحی عبادت گزاروں کو شہادت کے درجہ پر فیض ہونے کا شرف بھی اس کی تعمیر وترقی خوشحالی اور استحکام کےلئے مسیحی ایمانداروں کو خون رائیگاہ نہیں جائے گا۔
، اس ملک کی بقا اور سلامتی کےلئے ان دہشت گردوں سے ہم نہیں گھبرائیں گے بلکہ اپنے خداوند کا جھنڈا ہم کھڑا کریں گے۔