ادارہ صراط مستقیم کے زیر اہتمام ممتاز قادری سے اظہار یکجہتی کےلئے ملک بھر میں سیمینار ہونگے
لاہور(سٹاف رپورٹر) سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی ہدایت پر ادارہ صراط مستقیم پاکستا ن کے زیر اہتمام ممتاز حسین قادری سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور ،کراچی ،گوجرانوالہ ،گجرات، کوئٹہ ،پشاور ،راولپنڈی اسلام آباد ،فیصل آباد،پاکپتن، مظفر آباد،سکھر،ملتان،سیالکوٹ ،خوشاب،کوہاٹ،لاڑکانہ ،شیخوپورہ ، حافظ آباد سمیت ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں ، مظاہرے ،جلسے اورسیمینارمنعقد کیے جائیں گے۔جبکہ لاہور میں پریس کلب کے باہر بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ اس موقع پر لاہور کے امیر مولانا محمد صدیق مصحفی نے اپنے بیان میں کہا کہ توہین رسالتﷺایکٹ میں ترمیم کا مطالبہ گستاخوں کو شیلٹردینے کی سازش ہے۔ توہین رسالت ایکٹ قرآن وحدیث کے عین مطابق ہے کسی کو اپنی ذاتی رائے یا خیالات شامل کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی۔