بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں، امجد وٹو
لاہور(پ ر) تحریک انصاف یوسی 119 کے صدر امجد وٹو نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں۔ عوام عمران خان کے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن گراس روٹ لیول پر اپنی ناکامی کے خوف سے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے سے کترا رہی ہے۔ امجد وٹو نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کو ڈی ریل کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ بیرونی طاقتیں طالبان کے ساتھ مذاکرات سبوتاژ کرنے کے لیے خون کی ہولی کھیل رہی ہیں۔