ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ، یو اے ای نے نمیبیا کو 135 رنز سے ہرا دیا

ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ، یو اے ای نے نمیبیا کو 135 رنز سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شارجہ( نیٹ نیوز) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے نمیبیا کو 135 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی، نمیبیا کی پوری ٹیم 216 کے ہدف تعاقب میں محض 80 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میںکھیلے گئے چیمپئن شپ کے 54 ویں میچ میں یو اے ای کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے نمیبیا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 80 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی۔ زینڈر 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ یو اے کی طرف سے مصطفیٰ نے تین جبکہ خرم خان ، ناصر عزیز اور سدیپ سلوا نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس فتح کے بعد یو اے ای کی ٹیم 18 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔