اسلامی جمعیت طلبہ نے سیلاب زدگان کےلئے امدادی کیمپ لگایا
لاہور(خبر نگار)اسلامی جمعےت طلبہ پنجاب ےونےورسٹی نے زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے کےمپس پل پر امدادی کےمپ لگا دیا جس کا مقصد بلوچستان کے لوگوں کی مشکل وقت مےں مدد کرنا ہے۔ ناظم جامعہ عبدالمقےت نے کےمپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کےمپ کا مقصد بلوچی بھائےوں کے دکھ بانڈھنا ہے اور اس مشکل گھڑی مےں بھی ہم بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ ہےں اور جمعےت کی رواےت رہی ہے کہ وطن عزےز مےں آنے والی ہر مشکل گھڑی مےں لوگوں کی ہر ممکن مدد کی ہے اور ےہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ طالب علم بھائےوں اور اساتذہ سے گزارش ہے کہ ملک کی اس مشکل گھڑی مےں اپنے بلوچی بھائےوں کی زےادہ سے زےادہ مدد کرےں ۔