مارک مارکیز نے سپینش موٹو جی پی جیت کر سیزن کا چھٹا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
پےرس ( نیٹ نیوز)سپین کے مارک مارکیز نے سپینش موٹو جی پی جیت کر سیزن کا چھٹا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اسپین کے آراگون انٹرنیشنل سرکٹ پر ہونے والی موٹو جی پی ریس میں دنیا بھر سے رائیڈرز نے حصہ لیا۔ ریس میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ میزبان ملک کے ڈینی پیڈروسو کو بائیک کریش ہونے کے باعث ریس سے باہر ہونا پڑا۔ اسپین کے مارک مارکیز نے مقررہ لیپس کا فاصلہ 42 منٹ تین اعشاریہ چار سیکنڈز میں مکمل کر کے سب پر اپنی فتح کی دھاک بٹھائی۔