ڈومیسٹک کرکٹ میں 25 کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت

ڈومیسٹک کرکٹ میں 25 کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا۔ فرسٹ کلاس اور ونڈے ٹورنا منٹس ایک ساتھ کرائے جائیں گے۔ ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل ایونٹس بھی بیک وقت شروع ہوں گے۔ سکواڈز میں 25 کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو دہائی قبل کے ڈومیسٹک فارمیٹ کو بحال کرنے فیصلہ کیا ہے ۔ونڈے اور فرسٹ کلاس میچز ایک ساتھ کرانے سے ڈیپارٹمنٹس کا خرچہ کم ہوگا ۔ہر ہفتے کا آغاز 4 روزہ میچ سے ہوگا جبکہ ایک دن آرام کے بعد انہی دونوں ٹیموں کے درمیان ونڈے میچ کھیلا جائیگا۔