ورلڈ کپ ٹرائی تھلون، سوئٹزرلینڈ کے سوین ریڈیرر کامیاب
فلورنس( نیٹ نیوز)ٹرائی تھلون ورلڈ کپ ٹرافی سوئٹزرلینڈ کے سوین ریڈیرر نے جیت لی۔ ویمنزگولڈ میڈل برطانیہ کی جوڈی اسٹمپسن نے حاصل کی۔ٹرائی تھلون ورلڈ کپ کا انعقاد اٹلی کے مشہور زمانہ شہر فلورنس میں منعقد ہوئے۔ ٹرائی تھلون ایونٹ کے شرکا تیراکی کے بعد مخصوص فاصلے تک سائیکلنگ کرتے ہیں۔ کچھ دیر سائیکل کے ساتھ دوڑنے کے بعد سائیکل کو مخصوص جگہ پر کھڑا کرنے، ہیلمٹ اور بوٹ وغیرہ اتارنے کے بعد دوڑتے ہیں۔ اس دلچسپ مقابلے کو ہزاروں شائقین نے انتہائی دلچسپی سے دیکھا۔