ولسن کپسینگ نے برلن میراتھن ریس جیت کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا
برلن ( نیٹ نیوز ) کینیا کے ولسن کپسینگ نے برلن میراتھن ریس جیت کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔ خواتین کا ٹائٹل فلورنس کپلگاٹ لے اڑیں۔جرمنی کے شہر برلن میں ہونیوالی دوڑ میں کینیا کے ولسن کپسینگ نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔ اکتیس سالہ کینیائی ایتھلیٹ نے نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ ٹائٹل کے ساتھ مقررہ فاصلے کا دورانیہ پندرہ سیکنڈز کی برتری سے مکمل کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ خواتین ایونٹ میں کینیا ہی کی فلورنس سرفہرست رہیں۔ ان کی ہم وطن شیرین کی دوسری اور جرمنی کی آرینا کی تیسری پوزیشن رہی۔