انگلش پریمیر لیگ فٹبال ، لیور پول نے سندرلینڈکو شکست دیدی
لندن( نیٹ نیوز)انگلش پریمئیر لیگ فٹبال میں لیور پول نے سندرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔۔ اسٹیڈیم آف لائٹ میں کھیلے گئے میچ میں سواریزنے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردارادا کیا۔ دس میچز کی پابندی کے بعد ٹیم میں واپس ا?نے والے سواریز کے گولز نے ٹیم کو فاتح بنادیا۔میچ کے اٹھائیسویں منٹ میں اسٹوریج نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو برتری دلائی۔۔چھتیسویں منٹ میں سواریز نے برتری کو دگنا کردیا۔۔پہلے ہاف میں لیورپول کو دو گول کی سبقت حاصل رہی۔۔ دوسرے ہاف میں سندرلینڈ کے کھلاڑیوں نے قدربہتر کھیل پیش کیا لیکن وہ گیند کو جال میں پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔سندرلینڈ کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے کئی اہم مواقع بھی ضائع کئے۔۔ میچ ختم ہونے سے کچھ لمحات قبل سواریز نے ایک اور گول داغ کر ٹیم کو تین ایک سے کامیابی دلادی۔۔ اس فتح کے بعد لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔