دہشتگردی کے خلاف سخت فیصلے کرنا ہوں گے،ثمینہ خالدگھرکی

دہشتگردی کے خلاف سخت فیصلے کرنا ہوں گے،ثمینہ خالدگھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں پشاور کے قصہ خوانی بازار میں متعدد افراد کے جاں بحق و شدید زخمی ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ کمزور فیصلوں کا نتیجہ ایسا ہی ہوتا ہے دہشت گردی کے خلاف سخت فیصلے کرنا ہوں گے حکومت کو فوری سخت فیصلوں کی ضرورت ہے ہم قیام امن کے لئے حکومت کے ہر فیصلے کی غیر مشروط حمایت کریں گے حکومت امن کے قیام کے لئے جو بھی اقدامات کرنا چاہتی ہے اس میں تاخیر نہ کرے، دریں اثناءانہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں اے پی سی میں متفقہ فیصلے کے باوجود حکو مت کا طالبان سے مذاکرات نہ کرنا بہت بڑاسوالیہ نشان ہے۔