مویشی منڈیوں میں صفائی یقینی بنانے کیلئے خصوصی عملہ تعینات
لاہور(جنرل رپورٹر ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی( کی طرف سے شہر کی7 بڑی مویشی منڈیوں میں صفائی و آگہی کیمپ قائم کر دئےے گئے ہیں 29 ستمبر سے لگائے جانے والے یہ کیمپ عید کے تیسرے روز تک جاری رہیں گے۔ کمپنی نے ایل ڈی اے ایونیو، شاہ پور کانجراں ، سگیاں، چائنہ سکیم، ہربنس پورہ، کاہنہ کاچھا اور جی ٹی روڈ پر قائم مویشی منڈیوں میں صفائی کو یقینی بنانے کے لےے خصوصی عملہ و مشینری مختص کی ہے۔تمام منڈیوں میں روزانہ تقریباً 510 ٹن ویسٹ پیدا ہونے کا امکان ہے جس کے لےے 160ورکروں پر مشتمل عملہ تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے گا۔7 منڈیوں کے لےے کمپیکٹروں، لوڈروں، آرم رول کنٹینروں سمیت 25 گاڑیوں کا فلیٹ مختص کیا گیا ہے۔ تما م منڈیوں میں ویسٹ کلیکشن کے لےے الگ سے39کنٹینرز بھی رکھے گئے ہیں۔ بکر منڈیوں میں خصوصی صفائی انتظامات کا مقصد یہاں مویشیوں کے بڑی مقدار میں پیدا ہونے والے فضلے و ویسٹ کو بروقت ٹھکانے لگانا اور بیوپاریوں و خریداروں کے لےے صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ صفائی انتظامات کے علاوہ منڈیوں میں کمپنی کی طرف سے آگاہی سرگرمیاں بھی کی جائیں گی جس کے لےے ہر منڈی میں سوشل موبلائزروں پر مشتمل ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو شہریوں کو مویشی کی خریداری سے لیکر قربانی تک صفائی پر آگہی دیں گی۔ علاوہ ازیں تمام منڈیوں میں مویشیوں کے خریداروں کا ریکارڈ بھی رکھا جائے گا اور ان میں عید الاضحی پر شہر کی صفائی کو برقرار رکھنے کے لےے کمپنی کی طرف سے خصوصی ہدایات پر مبنی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ شہریوں کو صفائی کی ہیلپ لائن 1139 کے متعلق بھی معلومات بہم پہنچائی جائیں گی تاکہ وہ صفائی کے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت یا تجویز کے لےے رابطہ کر سکیں۔ اس سلسلے میں ہیلپ لائن کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔منیجر کمیونی کیشن میمونہ ارسلان بھٹی کے مطابق کمپنی نے قربانی کے جانور کی خریداری سے ہی شہریوں کو صفائی پر آگاہی دینے کا پلان بنایا ہے تاکہ شہری دی گئی ہدایات کے مطابق صفائی کا خیال رکھ کے شہر کو صاف رکھنے میں اپنا کردار یقینی بنا سکیں۔