پاک ،بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات خوش آئندہے،حنا پرویز

پاک ،بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات خوش آئندہے،حنا پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لےگ (ن) کی ممبر صوبائی اسمبلی حنا پروےز بٹ نے کہا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان نیویارک میں ہونے والی ملاقات تمام تصفیہ طلب معاملات کے حل کی جانب اہم قدم ثابت ہو گی‘ دونوںوزرائے اعظم کے درمیان ملاقات خوش آئند ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور مےں کہاتھا کہ (ن ) لےگ بھارت کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالے گی پاکستان خطہ میں امن کا خواہاںاور بھارت سمیت تمام ہمساےہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے،دونوں ممالک کو غربت، بے روزگاری اور معیشت جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے اور یہ تمام مسائل اسی صورت حل ہو سکتے ہیں جب اےک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں گے اور خطے مےں امن قائم ہوگاحنا پروےز نے کہا کہ کہ دونوں ممالک محاذ آرائی کے متحمل نہےں ہو سکتے بلکہ اقوام عالم میں مسائل کے حل کےلئے مذاکرات کی پالیسی ہی واحدحل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کو دہشتگردی کا مسئلہ درپیش ہے، اجتماعی کوششوں اور دونوں ہمسایہ ممالک کی حکومتوں کے درمیان تعاون سے اس مسئلہ کو حل کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی ڈرون حملوں اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف کھل کر بیان کیا ‘ وقت آ گیا ہے کہ اب پاکستان اور بھارت ایک میز پر بیٹھیں اور اور مسائل کا حل ڈھونڈیں کیونکہ دونوں ملکوں کی عوام کے مسائل بالآخر مذاکرات سے ہی حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں معاون کا کردار ادا کرے۔