وزیر اعظم نے کشمیر اور ڈرون حملوں کیخلاف خطاب کر کے قوم کی ترجمانی کی ، اکمل باری

وزیر اعظم نے کشمیر اور ڈرون حملوں کیخلاف خطاب کر کے قوم کی ترجمانی کی ، اکمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم نواز شریف کے کشمیر اور ڈرون حملوں کے خلاف خطاب کو پاکستانی قوم کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کے لئے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے سامنے آواز بلند کی ہے ۔وزیراعظم ڈرون حملوںاور دہشت گردی کے خلاف ہیں کیونکہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا میں بدنام کیا جارہا ہے جب کہ اس میں سب سے زیادہ نقصان بھی پاکستان کا ہی ہوا ہے پھر بھی پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے اور دنیا دہشت گردی کا الزام پاکستان پر لگا رہی ہے۔وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں بہت جلد پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے آئے گے۔