مسلم لیگ ن کی حکومت دہشتگردی روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی، شوکت بسرائ

مسلم لیگ ن کی حکومت دہشتگردی روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی، شوکت بسرائ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر ) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق ڈپٹی اپوزےشن لیڈر شوکت بسرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت دہشت گردی کو روکنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے یوں لگتا ہے کہ پورے ملک میں دہشت گردوں کا راج ہے عوام حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے چار ماہ کے اقتدار میںملک میں شرح مہنگائی میںبعض اشیاءکی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ ہوچکا ہے حکومت کی پالیسیوں سے مہنگائی کا جن پوری طرح بوتل سے باہر نکل آیا ہے۔ ہوشربا مہنگائی کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ کے لیے اپنا بھرم قائم رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو یہ پارلیمنٹ کی توہین ہوگی۔ ملک مےں جتنی مہنگائی مسلم لےگ ن کی حکو مت کے چار ماہ مےں ہوئی ہے ماضی مےں اسکی مثال نہےں۔ کوئی دن اےسا نہےں جاتا جب غر ےب عوام پر (ن) لےگی حکومت مہنگائی کا کوئی بم نہ بر سائے۔