کامران مائیکل کی قیادت میںسانحہ پشاور کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی قیادت میں سانحہ پشاور کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے لبرٹی چوک میں مشعل بردار ریلی نکالی عرفان اقبال شیخ سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس، شائستہ پرویز ملک ایم این اے، شہزاد منشی ایم پی اے، شکیل مارکس ایم پی اے سمیت اقلیتوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، شرکاءنے ہاتھوں میں’پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر’امن“ تشدد ختم کرو، دہشتگردی، پر لعنت کے نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کامران مائیکل نے کہا کہ پوری قوم پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔