141سے زائد آف لائن موضع جات نے پٹوار سرکلوں کے منشیوں کو بے روز گار کردیا

141سے زائد آف لائن موضع جات نے پٹوار سرکلوں کے منشیوں کو بے روز گار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے نمائندے سے) بورڈ آف ریونیو کے شعبہ سیٹلمنٹ کے 141 سے زائد آف لائن ہونے والے موضع جات نے پٹوار سرکلوں میں کام کرنے والے منشیوں کو بے روزگار کر دیا ریونیو ریکارڈ پر بیٹھ کر خود کو پٹواری ظاہر کرنے والے منشی نے کچہریوں میں ٹاﺅٹی کرنے پر مجبور ہو گئے لینڈ ریکارڈ انفارمیشن کمپیوٹرائزیشن سسٹم کو بددعائیں دیکر اپنے دل کی بھڑاس نکالنے میں مصروف ہو گئے مزید معلوم ہوا ہے کہ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ادارے کے زیر نگرانی آن لائن کئے جانے والے شعبہ سیٹلمنٹ کے 141 موضع جات کے بعد پٹوار سرکلوں پر راج کرنے والے پرائیویٹ منشیوں کا روزگار بند ہو گیا سینکڑوں کی تعداد میں پٹواریوں کے منشی اب پٹوار بستے چھین جانے کے بعد کچہریوں میں وکلاءاور اشٹام فروشوں کے دفاترز میں جا کر کام کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں 300 سے زائد ان پرائیویٹ منشیوں نے باقاعدہ پٹوار کورس کی تربیت حاصل کر رکھی ہے تاہم آن لائن ہونے کے بعد ان کو بھی پٹوار سرکلوں سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ بے روزگاری میں مبتلا پٹواریوں کے یہ منشی پروجیکٹ کو فضول اور ناکارہ کہنے کے علاوہ سنگین قسم کی خرابیاں نکالتے ہوئے اپنے دل کی بھڑاس نکالنے میں مصروف منشیوں کا کہنا ہے کہ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم ادارہ زیادہ دیر تک کامیاب نہیں ہو سکتا ہے ہم سے ہمارا روزگار چھین چکا ہے جس سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں