ٹاسک فورس کے مختلف علاقوں میں چھاپے، ایک کروڑ کی گیس چوری پکڑلی
لاہور ( خبرنگار) سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے نئے جی ایم محمود ضیاءکی نگرانی میں ٹاسک فورس نے گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے اور مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران ماہانہ ایک کروڑ روپے کی چوری ہونے والی گیس پکڑ لی ہے ۔ سوئی گیس کمپنی کے ایگزیکٹو انجینئر ظہیر اقبال نارو کے مطابق سلامت پورہ میں چھاپہ مارا گیا تو وہاں پر گھریلو میٹر سے ایک فیکٹری کو گیس سپلائی کی جا رہی تھی جس سے لاکھوں روپے کی ماہانہ گیس چوری کی جا رہی تھی۔ اسی طرح احمد ٹاﺅن میں چھاپہ مار کر ایک بہت بڑا جعلی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے جس کے تحت 50 سے زائد گھروں اور چار فیکٹریوں کو گیس سپلائی کی جا رہی تھی جس میں لاکھوں روپے ماہانہ کی گیس چوری کی جا رہی تھی ۔ اسی طرح فتح گڑھ اور جلو پارک سمیت شالیمار میں چھاپوں ک دوران ایک فیکٹری ، چار تندروں اور دو بیکریوں پر چھاپے مار کر گیس چوری پکڑ لی گئی ہے۔
چھاپے