جعلی پتی بنانے والے کارخانے پر چھاپہ ،20بوریاں برآمد

جعلی پتی بنانے والے کارخانے پر چھاپہ ،20بوریاں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈےنےشن آفےسر لا ہور نسےم صادق کی ہداےت پر ضلعی انتظامےہ کے ڈی او (فوڈ) محمد اےوب چوہدری کا ٹےم کے ہمراہ بادامی باغ پےکو روڈ تےل والی گلی میں واقع ایک جعلی چائے کی پتی بنانے والے کارخانہ پرچھا پہ مارا۔کا رخانہ مےں لکٹری کے برادے کو رنگ کر کے جعلی چائے کی پتی تےارکی جا رہی تھی۔ چھاپہ مار ٹےم نے کا رخانہ سے 20عدد جعلی چائے کی بھری ہوئی بورےاں (فی بوری وزن50کلو گرام) کے علا وہ2عدد مُضر صحت رنگ کے توڑے برآمد کر کے اپنے قبضے مےں لے لےے ہےں۔ چھاپہ ما ر ٹےم نے کا رخانہ کے مالک عمران محمود کو گرفتار کر کے تھانہ لا ری اڈہ مےں مقدمہ درج کر وا دےا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -