ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہدحیات کی تقرری چیلنج
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کی تقرری کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کی تقرری کے خلاف درخواست پولیس کے اعلیٰ افسران ثنا اللہ عباسی،بشیر میمن اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو فریق بنایاگیا ہے۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات جونیئر افسر ہیں اس لئے اِن کی تقرری غیرقانونی ہے۔