راولپنڈی میں حساس ادارے کے سابق افسر سمیت ایک ہی خاندان کے چارافراد قتل

راولپنڈی میں حساس ادارے کے سابق افسر سمیت ایک ہی خاندان کے چارافراد قتل
راولپنڈی میں حساس ادارے کے سابق افسر سمیت ایک ہی خاندان کے چارافراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلستان کالونی میں حساس ادارے کے سابق افسر سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گلستان کالونی کے ایک گھر سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا  گیا۔ مقتولین کی شناخت بریگیڈیئر ریٹائرڈ  ڈاکٹر سکندر ملک، اُن کی اہلیہ شاہدہ اور بیٹیاں فاطمہ اور زینب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بیٹاحیدرعلی زندہ ہے جو ٹھیک طریقے سے واردات کے بارے میں بتانہیں سکتا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈاکٹرسکند ر الشفاء انٹرنیشنل کے ساتھ منسلک تھے اور اُسی کے رہائشی علاقے میں ہی قتل کی واردات ہوئی ، سخت سیکیورٹی میں قتل دشمنی کا شاخسانہ محسوس ہوتاہے ۔حکام کے مطابق نجی ہسپتال کے رہائشی علاقے میں میاں بیوی کو سرمیں گولیاں ماریں گئیں جبکہ دونوں بیٹیوں کو گلادباکر موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔