بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے پاکستانی وکیل اویس شیخ نے سویڈن میں پناہ لے لی

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے پاکستانی وکیل اویس شیخ نے سویڈن میں پناہ لے لی
بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے پاکستانی وکیل اویس شیخ نے سویڈن میں پناہ لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل میں قتل کیے جانے والے بھارتی جاسوس اور دہشتگرد سربجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ نے سویڈن میں مستقل بنیادوں پرسیاسی پناہ حاصل کرلی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اویس نے یہ پناہ سنگھ کے قتل سے ایک روز قبل لاہور میں اغوا کیے جانے کے بعد لی تھی۔اویس پاکستان میں ہندوستانی قیدیوں کے مقدمے لڑنے کے لیے مشہور تھے جبکہ انہوں نے سنگھ کی زندگی پر ایک کتاب بھی لکھی تھی۔پیر کواویس نے سویڈن سے ٹائمز آف انڈیا کو بذریعہ فون بتایا کہ سویڈن نے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو اغواءاور جسمانی تشدد کے واقعہ کی وجہ سے مستقل بنیادوں پر پناہ دی جبکہ انہیں تمام تر سہولیات اور سیکیورٹی بھی میسر ہے۔وکیل نے دعوی کیا کہ ان کی زندگی کو پاکستان میں لوگوں اور اداروں کی جانب سے خطرہ لاحق تھا جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مخالف ہیں۔یاد رہے کہ اویس اور ان کے بیٹے شاہ رخ کو اس سال سولہ مئی کو بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہاو¿س سے اغوا کیا گیا تھا اور ساڑھے تین گھنٹے بعد شیخوپورہ کے قریب چھوڑ دیا گیا۔خیال رہے کہ سنگھ کو سولہ سال قبل پاکستان میں جاسوسی کرنے کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

مزید :

لاہور -