ایک میچ میں پرفارم نہ کرنے کا مطلب باﺅلنگ کمزور ہو نا نہیں، جنوبی افریقہ کے خلاف پوری توجہ سے کھیلیں گے: سعید اجمل

ایک میچ میں پرفارم نہ کرنے کا مطلب باﺅلنگ کمزور ہو نا نہیں، جنوبی افریقہ کے ...
ایک میچ میں پرفارم نہ کرنے کا مطلب باﺅلنگ کمزور ہو نا نہیں، جنوبی افریقہ کے خلاف پوری توجہ سے کھیلیں گے: سعید اجمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ایک میچ میں پرفارم نہ کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ باﺅلنگ کمزور ہو گئی، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ضرور ہے تاہم اتنی بری بھی نہیں ، زمبابوے کے خلاف سیریز میں مصباح الحق اور یونس خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی پرفارم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا باﺅلنگ اٹیک اچھا ہے تاہم بلے بازوں کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، جنوبی افریقہ کے خلاف پوری توجہ کے ساتھ سیریز کھیلیں گے جس میں کوئی وکٹیں گرائے گا اور کوئی رنز روکے گا۔

مزید :

کھیل -