سابق بھارتی آرمی چیف کے بیان پر جموں کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)جموں کشمیر اسمبلی میں سابق بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ کے بیان پر ہنگامہ آرائی ہوئی۔ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف سے ان کے بیان کی وضاحت ما نگی جائے۔ بعد میں بی جے پی کے ارکان نے احتجاجا اسمبلی سے واک آوٹ بھی کیا۔ جرنل وی کے سنگھ نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی فوج جموں کشمیر میں وزرا کو رقم دیتی ہے۔