شاہد نظامانی کے گھر پر چھاپہ، دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

شاہد نظامانی کے گھر پر چھاپہ، دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال
 شاہد نظامانی کے گھر پر چھاپہ، دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سانگھڑ(مانیٹرنگ ڈیسک )سانگھڑ میں نظامانی قبیلے کے شاہد نظامانی کے گھر پر پولیس چھاپے کے بعد دوسرے روز بھی شہر میں مکمل ہڑتال ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ضلع سانگھڑ میں نظامانی اور بگٹی قبائل میں زمین کے تنازع پرتصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں نظامانی قبیلے کے حمایت یافتہ دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ تصادم کے بعد پولیس نے شاہد نظامانی سمیت نظامانی اور بگٹی قبائل کے مختلف افرادپر مقدمات درج کئے۔ اسی سلسلے میں پولیس نے گزشتہ روز شاہد نظامانی کے گھر پر چھاپا مارا۔ چھاپے کے بعدعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی جس کے بعد دوسرے روز بھی سانگھڑ میں مکمل ہڑتال ہے اور تما م چھوٹی بڑی دکانیں بند ہیں۔ ہڑتال کے باعث اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

مزید :

سانگھڑ -