بدعنوانی کے خاتمے میں نیب کا کردار

بدعنوانی کے خاتمے میں نیب کا کردار
بدعنوانی کے خاتمے میں نیب کا کردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قومی حتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی قومی احتساب بیورو میں جہاں بہت سی نئی اصلاحات اور تبدیلیاں کیں وہاں انہوں نے قومی احتساب بیورو کا دائرہ کار ملک کے کونے کونے تک پھیلانے کا عزم کیا ۔ قومی احتساب بیورو کا صدر مقام اسلاآبادجبکہ اس کے 5 علاقائی دفاتر پہلے سے کراچی ، لاہور ، کوئٹہ ، اور پشاور میں کام کررہے تھے۔ قومی احتساب بیورو کے چئیرمین نے دو نئے علاقائی دفاتر سکھر اور ملتان میں کھولے جس کو سکھر اور ملتان کی عوام نے بے حد سراہا کیونکہ اس سے پہلے بدعنوانی سے متعلقہ شکایا ت کے لئے سکھر کے لوگوں کو کراچی اورملتان کے لوگوں کو لاہور جانا پڑتا تھا۔ ۔ قومی احتساب بیورو نے اپنے قیام سے لیکر اب تک اپنے منشور اور مقاصد کو ایک قومی فریضہ کے طور پر اولین ترجیح سمجھتے ہوئے کسی دباؤ اور پریشرکے بغیر میرٹ، شفافیت اور غیرجانبدار ی کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ادا کئے ہیں۔ قومی احتساب بیورو کے موجودہ چئیرمین قمرزمان چوہدری کی قیادت میں بدعنوانی اور کرپشن سے متعلق اب تک 2 لاکھ 82 ہزار9 سو ساٹھ سے زائد در خوا ستیں موصول ہوئیں جن پر قانون کے مطابق کاروائی کی گئی۔ نیب نے بد عنوان عناصر کے خلاف 6250 انکوائریاں کیں۔ جبکہ 3142 درخواستوں پر تحقیقات کا حکم دیاگیا۔ قومی احتساب بیورو (NAB) نے قیام سے اب تک2330 ریفرنس دائر کیئے جن پر مختلف احتساب عدالتوں میں قانون کے مطابق کاروائی ہوئی اور بعض کے خلاف جاری ہے ۔


قومی احتساب بیورو کے چےئرمین قمر زمان چوہدری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی قومی احتساب بیورو کے نیب افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور اسے مزید بہتر بنانے کیلئے جامع معیاری گریڈنگ سسٹم شروع کیا اس نظام کے تحت انھوں نے نیب کے تمام علاقائی بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جہاں انھوں نے ہدایت کی کہ 2000 سے زیرالتواء تمام مقدمات کا نوٹس لیتے ہوئے 30 جون 2015 تک تمام زیر التواء شکایات انکوائریوں اور تحقیقات پر قانون کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔جوکہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے قانون کے مطابق مکمل ہو چکا ہے ۔


چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی ہدایت پر جائزہ اورنگرانی کا موثر نظام وضع کیا گیا اس نظام کے تحت تمام شکایات پر پہلے دن سے ہی unique identification number لگانے کی ہدایت کی بلکہ انکوائریوں، انوسٹی گیشن، احتساب عدالتوں میں ریفرنس، ایگزیکٹو بورڈ، ریجنل بورڈز کی تفصیل ، وقت اور تاریخ کے حساب سے ریکارڈ رکھنے کے علاوہ موثر مانیٹرنگ اینڈ اولیویشن سسٹم کے ذریعہ اعدادوشمار کا معیاراور مقدار کا تجزیہ بھی کرنے کی ہدایت کی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے نیب افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کے لئے بھی نظام وضع کیا گیا ۔نیب نے شکایات کوجلد نمٹانے کیلئے انفراسٹرکچراورکام کرنے کے طریقہ کار میں جہاں بہتری لائی وہاں شکایات کی تصدیق سے انکوائری اور انکوائری سے لے کر انویسٹی گیشن اوراحتساب عدا لت میں قانون کے مطابق ریفرنس دائر کرنے کے لئے ((10 دس ماہ کا عرصہ مقرر کیا اسکے علاوہ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی ہدایت پر قومی احتساب بیورو نے اپنے ہر علاقائی دفتر میں ایک شکایت سیل بھی قائم کیا گیا ۔ نیب نے انویسٹی گیشن آفیسرز کے کام کرنے کے معیاری طریقہ کار کا ازسرنو جائزہ لیا ۔ سینئر سپروائزری افسران کے تجربے اور اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، انویسٹی گیشن آفیسرز اور سینئر لیگل قونصل پر مشتمل سی آئی ٹی(CIT) کا نظام قائم کیا جس سے نہ صرف کام کا معیار بہتر ہوگا بلکہ کوئی بھی شخص انفرادی طور پر تحقیقات پر اثرا انداز نہیں ہوسکے گا۔ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے ادارے کے اندر بھی احتساب کا عمل شروع کیا اس عمل کے تحت نالائق، بد دیانت اور غفلت برتنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ نیب کے ہیڈکوارٹر میں ایک اینٹیگریٹی منیجمنٹ سیل قائم کیا گیا مذید براں نیب نے افسران، پراسیکیوٹر اور فیلڈ افسران کی کارکردگی کا موثر جائزہ لینے کیلئے آٹو میٹڈ مانیٹرنگ سسٹم قائم ہے جو کہ موجودہ کاغذ پر اعتماد کے نظام اور زیادہ وقت لینے والے رپورٹنگ سسٹم کا متبادل ثابت ہوگا اور سرکاری کام میں کارکردگی اورمعیار میں اضافہ ہوگا۔پر قومی احتساب بیورو نیبد عنوان عناصر سے قومی احتساب بیورو نے اپنے قیام سے لیکر اب تک 264.398 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق عوام کا قومی احتساب بیورو پر اعتماد 42 فیصد ہے جبکہ دوسرے تحقیقاتی اداروں پر 29 فیصدہے ۔ مزید برآں ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کے مطابق پاکستان کا کرپشن پرسپشن انڈیکس 175ممالک میں سے 126 تک پہنچ گیاہے جو پاکستان نے 20 سالوں میں قومی احتساب بیورو کی کاوشوں کی بدولت پہلی دفعہ حاصل کیا ہے۔


قومی احتساب بیورو کے چےئرمین قمرزمان چوہدری نے اپنی تعیناتی کے بعد قومی انٹی کرپشن سٹریجی کے حوالے سے ایک مر بوط حکمت عملی ترتیب دی ہے جس کے مطابق عوام کو کرپشن ، رشوت ستانی اور بدعنوانی کے ملکی ترقی اور معیشت پر اثرات سے متعلق آگاہی کے علاوہ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء وطالبات کو کرپشن کے اثرات سے آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ محتلف یونیورسٹیوں، کالجز اور سکولوں میں تقریباََ 4019 کریکٹرز بلڈنگ سو سایٹیز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ جس کے مثبت نتایج سامنے آرہے ہیں۔ قومی احتساب بیورو کے چےئرمین قمرزمان چوہدری نے نیب کی کارکردگی کو پہلے سے مزید بہتر بنانے کے لئے Proactive Approach اپنائی جس کے تحت بدعنوانی میں ملوث افراد بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے احتساب عدالتوں میں ریفرنسز دائر کئے جن پر قانون کے مطابق کاروائی جاری ہے۔ْقومی احتساب بیوروپر عوام کے اعتماد کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتاہے کہ نیب نے موجودہ چےئرمین قمرزمان چوہدری کی قیادت میں نیب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خطیر رقم بد عنوان عناصر سے ریکور کی ہے ۔ اس کے علاوہ مضاربہ/ مشارکہ سکینڈل میں بھی تقریباََ ڈیڑھ ارب روپے ریکور کئے ہیں اور محتلف مکانات، جائیدادیں اور گاڑیاں نیب نے اپنے قبضے میں لینے کے علاوہ تقریباََ 6 ہزار کنال سے زائد زمین بھی ضبط کی ہے تا کہ عدالت کے ذریعے قانون کے مطابق متاثرین ہاوسنگ سائیٹوں اور مضاربہ/ مشارکہ سکینڈل کو ان کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی جا سکے ۔


قومی احتساب بیورو کے چئیرمین قمرزمان چوہدری نے نیب میں جہاں اور بہت ساری نمایاں اصلاحات کیں وہاں انہوں نے عصرِ حاضر کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نیب کے پراسیکوشن ڈویژن میں نئے لا افسروں کی تعیناتی کے علاوہ آپریشن ڈویژن کو نئے انویسٹی گیشن آفیسرز کی بھرتی سے متحرک ڈویژن بنا دئیے قومی احتساب بیورو نے اپنے افسرا ن کی جدید خطوط پر استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ٹریننگ پروگرامز بھی ترتیب دئیے جہاں ان کو ملکی اور بین الاقوامی ماہرین کرپشن اور وائٹ کالر جرائم کے سے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے تحقیقات کے بارے میںآگاہی فراہم کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ قومی احتساب بیور و کا مجموعی طور پر 1999 سے اب تک Conviction Rate تقریباََ70 فیصد ہے قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین کی ہدایت پر نیب ملک بھر سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، نیب بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے قانون پر عملدرآمد اور آگہی سمیت تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے پلڈاٹ اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے ، نوجوانوں میں کرپشن کے خلاف آگہی پیدا کرنے کیلئے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کردار سازی کی 4030 سوسائٹیاں قائم کی گئی ہیں، نیب نے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی قیادت میں2014ء میں بدعنوان عناصر سے 4ارب روپے وصول کئے۔نیب کے ملازمین بدعنوانی کے خلاف خاتمہ کی جنگ کو قومی مہم سمجھ رہے ہیں۔ شکایات کی تعداد میں اضافہ نیب پرعوام کے اعتماد کا مظہرہے۔ نیب نے راولپنڈی بیورو میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے ،جس میں ڈیجیٹل فرانزک ، سوالیہ دستاویزات اورفنگر پرنٹ کے تجزیے کی سہولت موجود ہے۔ نیب قومی احتساب بیورو کے افسران کی استعداد کارمیں اضافہ کیلئے اسلام آباد میں ملائشیاء کی اینٹی کرپشن اکیڈمی کی طرز پر جدید حطوط پر اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کرنے کا ارداہ رکھتا ہے ۔
قومی احتساب آرڈینینس بیورو کے قانون25-A کے تحت ویلینٹری ریٹرن VR) ) کے قانون کے مطابق پہلے انکوائری کی سطح پر قومی احتساب بیورو میں ملزمان کو ویلینٹری ریٹرن VR) ) کی آپشن دی جاتی تھی ۔ جس کوقومی احتساب بیورو کے موجودہ چئیرمین قمرزمان چوہدری نے بند کرنے کی ہدایت کی اور اب انکوائری کی سطح پر قومی احتساب بیورو ملزمان کو ویلینٹری ریٹرن VR) ) کی آفر نہیں کرتا بلکہ اگر کوئی ملزم اپنے طور پر اپنی مکمل Liability کی بنیاد پرVR کی آفر قومی احتساب بیورو کو کرتا ہے تو قومی احتساب بیورو ملزم کی مکمل Liability کا جائزہ لیتا ہے اور ملزم کی درخواست کی مکمل جانچ پڑتال اور قانونی رائے کے بعد VR منظور کرتا ہے۔ VR سے حاصل کی گئی تمام رقوم قومی خزانے میں جمع کروائی جاتی ہیں۔ جہاں تک پلی بارگینPB) ) کا تعلق ہے تو PB) ) قومی احتساب بیورو کے آرڈینینس25-B کے تحت تفتیش کے مرحلہ پر ملزم قومی احتساب بیورو کو پلی بارگین PB) ) کی درخواست دے سکتا ہے ۔جس پرقومی احتساب بیورو ملزم کی پلی بارگین PB) ) کی درخواست کا قانون کے مطابق مکمل جائزہ لیتا ہے اور قانونی رائے کے بعد ملزم کی کل Liability کی بنیاد پر قومی احتساب بیورو ، احتساب عدالت سے ملزم کی پلی بارگین PB) )کی درخواست کی منظوری لیتا ہے۔قومی احتساب بیورو ملزم کی کل Liability کی بنیاد پر پلی بارگین PB) )کی تمام رقم ملزم سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرواتا ہے۔ پلی بارگین PB) )کے تحت ملزم نہ صرف اپنے جرم کا اعتراف کرتا ہے بلکہ دس سال تک سیاست میں حصہ لینے اور کسی بھی قومی شیڈول بینک سے قرضہ لینے کے لئے بھی نا اہل قرارپاتا ہے اور اگر ملزم سرکاری ملازم ہو تو اس کی پلی بارگین PB) ) کی درخواست منظور ہونے کے فوری بعد اس کو نوکری سے برخواست کردیا جاتا ہے۔؂ پلی بارگین PB) ) کا قانون صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ امریکہ، برطانیہ، بھارت ، کینیڈا اور جارجیاجیسے ممالک میں بھی رائج ہے۔ پلی بارگین PB) ) کے قانون کا مقصد نہ صرف بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقم بروقت بر آمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جاتی ہے لکہ اس سے ملک کے قیمتی وسائل کے ضیاع کو بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔


چیئرمین قمر زمان چوہدری کی قیادت میں قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی سے متعلق نیب کو موصول ہونے والے مقدمات کی ترجیحات کا تعین کیا ہے جس کے تحت نارمل کیسز 100 سے 200 ملین روپے تک ، کمپلیکس کیسز 500 سے 1000 ملین روپے تک اور میگامقدمات 1000 ملین روپے سے اوپر تصور کئے جائنگے۔۔ قومی احتساب بیورو نے اپنے قیا م سے لیکر اب تک کے سفر میں جو نمایاں کامیابیا ں حاصل کیں ہیں وہ نیب افسران کی انتھک محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔ قومی احتساب بیورو کے موجودہ چئیرمین قمرزمان چوہدری بھی ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں وہ اپنے فرائض کو ہمیشہ میرٹ اور ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیتے ہیں۔ ور اس کا درس وہ اپنے تمام افسران اور اہلکاروں کو بھی دیتے ہیں۔ وہ کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی تعیناتی سے اب تک حکومت اور اپوزیشن کی تفریق کےئے بغیر میرٹ، ایمانداری اور کسی پریشر کو خاطر میں لائے بغیر کرپٹ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی ہے وہ نہ کسی کے ساتھ نرمی برتتے ہیں اور نہ ہی کسی کے ساتھ زیادتی پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کی قیادت میں قومی احتساب بیورو ایک قابل اعتمادقومی ادارے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے جس کا بر ملا اظہار صدرِ مملکت جناب ممنون حسین نے عالمی انسدادِ کرپشن کے دن ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں اپنی تقریر میں کیا تھا۔ پلڈاٹ اور ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل جیسے آذادانہ اداروں کی رپورٹس قومی احتساب بیورو کے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمہ کے کام کو مزیدتقویت فراہم کرتی ہیں کیونکہ قومی احتساب بیورو اپنے موجودہ چئیرمین قمر زمان چوہدری کی قیادت میں ملک سے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیئے اپنی بھر پور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ موجودہ چئیرمین ادارے کی کارکردگی کا جائزہ مہینوں کی بجائے تقریباََ ہر ہفتہ تمام علاقائی دفاتر کی ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ سے لیتے ہیں اور کسی قسم کی کو تاہی پر فوری ایکشن لیتے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اور امید کی جاتی ہے کہ قومی احتساب بیورو (NAB) اپنے موجودہ چےئرمین قمرزمان چوہدری کی قیادت میں بدعنوانی کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رکھے گا ۔

مزید :

کالم -