ان کی ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہی ہوگی، اس سعودی لڑکے کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا کیونکہ ...

ان کی ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہی ہوگی، اس سعودی لڑکے کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا ...
ان کی ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہی ہوگی، اس سعودی لڑکے کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا کیونکہ ...

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں حکام نے امریکی لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد نو عمر ابو سن کو گرفتار کرلیا ہے تاہم غیر مہذب اور قابل اعتراض گفتگو کے الزام کا نشانہ بننے والی امریکہ لڑکی نے سعودی حکام کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔

ابو سن اور کرسٹینیا کی ویڈیو میں انیس سالہ ابوسن اور کیلی فورنیا کی کرسٹینیا کی گفتگو کرتے دکھایا گیا تھا، ویڈیو میں لڑکی دل پھینک ابوسن کو اپنی باتوں پر قائل کرتی نظر آتی ہے اسی دوران دونوں کی جانب سے گرمجوشی کا اظہار کرتے ہوئے کچھ غیر اخلاقی باتیں بھی کی گئیں۔جولائی میں سامنے آنے والی ویڈیو میں ابوسن نے کچھ انگریزی کے الفاظ کہے، کرسٹینا کو محبت کا پیغام بھی دیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پرآئی اور وائرل ہوگئی۔اس ویڈیو سے ابوسن کو شہرت تو ملی ساتھ ہی ساتھ یہ اس کے گلے بھی پڑ گئی۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ابو سن کو گرفتار کرلیا ،اب ممکنہ طور پر وہ تین سال جیل میں ہی گزارے گا ۔

مزید :

عرب دنیا -