امام حسین نے جو قربانیاں دیں ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گی: کاشف گوہر

امام حسین نے جو قربانیاں دیں ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گی: کاشف گوہر

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان پبلشرز ایسو سی ایشن کے مرکزی رہنماء ویوسی چیئر مین کاشف حسین گوہر نے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہاہے کہ امام حسین نے کربلا میں دین اسلام کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے جو قربانیاں دیں ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گی اور امام حسین ؑ نے اپنے پیارے نانا جان حضرت محمد مصطفی ﷺ کے دین مبین کا علم بلند رکھا اور باطل و طاغوتی قوتوں کے سامنے ڈٹے رہے۔انھوں نے کہا کہ امام عالی مقام کی شہادت حرمت رسول ﷺ کے لئیے ہی تھی ۔آپ نے اپنے چند جانثا ر ساتھیوں کے ساتھ جو قربانی دی وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ امام حسین ؑ نے اسلام اور قرآن پاک کی بلندی کیلئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا ۔ ہمارے آج کے حکمرانوں کو بھی چاہیئے کہ وہ لادینی آقاؤں کے سامنے جھکنے کی بجائے طاغوتی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور ملک کو تر قی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنا مثبت کر دار ادا کر یں۔

مزید : کامرس