کپاس پر گلابی سنڈی کے حملہ میں اضافہ کا امکان

کپاس پر گلابی سنڈی کے حملہ میں اضافہ کا امکان

فیصل آباد(آن لائن) آئندہ دنوں میں کپاس پر گلابی سنڈی کے حملہ میں اضافہ کا امکان ہے لہٰذا فصل کی ہفتہ میں دوبار باقاعدگی سے پیسٹ سکاؤٹنگ کریں(کچے ٹینڈے کاٹ کر سنڈی کی موجودگی کا پتہ لگائیں)ستمبر کے آخری دنوں میں لگنے والے پھل کو محفوظ کرنے کے لیے اور کپاس کی کوالٹی میں بہتر ی کے لیے آٹھ دن کے وقفہ سے دوسپرے نہایت ضروری ہیں۔ بی سنڈی کے موثر تدارک کے لے ٹرائی ایزو فاس 40EC، بحساب 1لِٹر یا ڈیلٹا میتھرین 2.5ECبحساب 250ملی لِٹر یا کلور انٹرا نیلی پرول 20SCبحساب 50ملی لِٹریا سپینٹو رام 120SCبحساب 80ملی لِٹر یا گیما سائی ہیلو تھرین 60SCبحساب 100ملی لِٹر یا بائی فینتھرین 10ECبحساب 250ملی لِٹر فی 100لِٹر پانی میں ملا کر 8دن کے وقفہ سے فی ایکڑ سپرے کریں۔

ایک ہی گروپ کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کریں۔کاشتکارکچے ٹینڈے کھول کر سنڈی کی موجودگی کا پتہ لگائیں۔#/s#

مزید : کامرس