چین کیساتھ تجارتی تعلقات میں اضافہ کے وسیع مواقع ،ارجنٹائن

چین کیساتھ تجارتی تعلقات میں اضافہ کے وسیع مواقع ،ارجنٹائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیونس آئرس (آن لائن) چین ارجنٹائن کا بنیادی تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اضافے کیلئے بڑے مواقع موجود ہیں ، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں ترقی کے بڑے مواقع ہیں۔ان خیالات کا اظہار ارجنٹائن کے سرکاری حکام اور سیاسی تجزیہ نگاروں نے یہاں ایک سیمینار میں کیاہے ، سیمینار کا عنوان دنیاکے ساتھ کاروبار جس کا اہتمام ارجنٹائن کے معروف روزنامہ لا ناسین نے کیا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے سیکرٹری ہراکیو نے کہا کہ ایشیائی ممالک کیلئے ابھی تک ارجنٹائن کی برآمدات بہت کم ہیں ان میں اضافہ ہونا چاہئے ، چین ہمارا ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے اس کیلئے ہماری برآمدات چار گنا ہونی چاہئیں ، چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کئی شعبوں بالخصوص مالیات ، معیشت اور سیاسی شعبے میں مزید وسیع ہو سکتے ہیں۔
، بیونس آئرس یونیورسٹی کے پروفیسر فرانڈو وی لیلا نے کا کہ چین ارجنٹائن کی برآمدات میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، وہ ہمارے گوشت کا سب سے بڑا خریدار ہے ، اس لئے اسے ہم سے زیادہ خریداری کرنی چاہئے۔۔#/s#
*****
30-09-17/--

مزید :

کامرس -