واقعہ کربلا حق و صداقت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے: نبیل محمود طارق

واقعہ کربلا حق و صداقت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے: نبیل ...

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں درس دیتا ہے کہ حق و صداقت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے، یہ ہی وجہ ہے کہ کئی صدیاں گزرنے کے بعد بھی یہ واقعہ زندہ ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کربلا کے میدان میں ایک طرف باطل اور دوسری طرف حق و سچائی تھی اور پھر پوری دنیا نے دیکھاکہ فتح حق کی ہوئی ،حق پر ڈٹے رہنے والے چند افراد نے باطل پر قائم ہزاروں افراد کو شکست دی ، کربلا میں باطل ہمیشہ کے لئے شکست کھا گیا اور حق کی ہمیشہ کے لئے جیت ہوئی ،انہوں نے کہاکہ واقعہ کربلا کے بعد خواتین نے بھی تاریخی کردار ادا کیا ،ان خواتین نے حقائق بیان کئے اور دنیا کو اپنے پر ڈھائے جانے والے مظالم بارے آگاہ کیا ،ان خواتین کے خطبات کی وجہ سے سانحہ کربلاآج بھی زندہ ہے ۔

مزید : کامرس