مسلمان باطل قوتوں کے خلافمتحد ہونے کا عہد کریں،مسرت جمشید

مسلمان باطل قوتوں کے خلافمتحد ہونے کا عہد کریں،مسرت جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسر ت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلمان یوم عاشور کے موقع پر شہدائے کربلاکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرکے اخوت،اتحاد، یکجہتی،بھائی چارگی، محبت، یگانگت اور ایثار قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے اندر اسلام دشمن اور باطل قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشورتاریخ اسلام ہی نہیں عالمی تاریخ کا اہم دن ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم اسوہ شبیری سے رہنمائی حاصل کریں۔عظیم قربانی کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ مسلمانوں کومتحد کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے ظلم و جبر کی اطاعت کے بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیا اور انہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر ثابت کیا کہ حق کی حفاظت اپنی جان کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے۔شہدائے کربلا کا پیغام پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے اور کربلا حق و باطل کی پہچان کی عظیم درسگاہ ہے۔