محرم الحرام، البیراک کا جلوسوں کے روٹ پر صفائی کا خصوصی اہتمام

محرم الحرام، البیراک کا جلوسوں کے روٹ پر صفائی کا خصوصی اہتمام

لاہور(پ ر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ محرم الحرام کے خصوصی جلوسوں کے پیشِ نظر شہر بھر میں بالعموم اور جلوس کے روٹ پر بالخصوص صفائی کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس ضمن میں داتا گنج بخش زون، راوی زون، شالامار زون، گلبرگ زون، واہگہ زون، نشتر زون اور عزیز بھٹی زون کے علاقوں میں دس دن قبل سے صفائی آپریشنز جاری ہیں۔شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں موجود جلوسوں کے روٹ پر صفائی کو یقینی بنانے کیلئے 45,600 کلو گرام چونا، فینائل کی تین لیٹر والی4,046 بوتلیں جبکہ 108,750 ویسٹ بیگز فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ مختلف جامع مساجد اور امام بارگاہوں اور ان کے گردونواح میں جدید مشینری سے مکینکل سویپنگ اور واشنگ کے ساتھ ساتھ تنگ گلیوں اور بازاروں میں مینول سویپنگ جبکہ مرکزی شاہراہوں پر صفائی آپریشنز کے بعد چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ نویں اور دسویں محرم کے موقع پر شہر میں صفائی برقرار رکھنے کیلئے سینٹری سٹاف اور آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے تاکہ جلوس کے شرکاء اور دیگر شہریوں کو صفائی سے متعلق کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1