سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے ساتھ ملاقات

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے ساتھ ملاقات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی گورنر پنجاب سے ملاقات، ڈاکٹر اللہ بخش نے گورنر کو پنجاب کے تعلیمی معیار پر بریفنگ دی۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کے دوران لاہور اور پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے متعلقہ انہیں آگاہ کیا۔ سرکاری سکولوں میں طلباء و طالبات کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا جبکہ پنجاب بھر میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طلبا و طالبات سمیت اساتذہ کی کارگردگی سے متعلق بھی روشنی ڈالی گئی۔علاوہ ازیں سیکرٹری سکولزایجوکیشن نے گورنر پنجاب کو پانچ اکتوبر کو ٹیچرز ڈے پر منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1