یوم عاشور پر عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھنے کا عزم دہرائیں گے،تحریک انصاف

یوم عاشور پر عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھنے کا عزم دہرائیں گے،تحریک انصاف

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ شہداء کربلانے ایثار اور قربانی کا درس دیا،ظالم وجابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے والے صرف اسلام ہی نہیں بلکہ ساری انسانیت کے محسن بھی ہیں،یوم عاشور پر پی ٹی آئی جبرواستبداد کا شکار مظلوم اور محکوم عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھنے کا عزم دہرائے گی عبدالعلیم خان نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ کربلا انسانیت کیلئے درسگاہ ہے،آج کے دن شہدا ء نے بھاری یزیدی لشکر کے سامنے سر جھکانے کے بجائے کٹوانے کو ترجیح دی اور باطل قوتوں کے سامنے سرخرو ہوئے۔ صدر تحریک انصاف لاہورولید اقبال و میاں حماد اظہر جنرل سیکرٹری نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واقعۂ کربلا تاریخ اسلام کا ہی نہیں بلکہ تاریخ انسانی کادرخشندہ باب ہے جسے حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے بے مثل عزم اور لافانی شہادتوں سے رقم کیا۔ حق اور باطل، اسلام اور کفر کی معرکہ ٓارائی روز اول سے آخر تک جاری رہے گی۔ یوم عاشور کی مناسبت سے شیخ امتیاز، نعیم الحق، طارق حمید، طاہر رشید چوہدری، ملک عثمان حمزہ، اویس یونس، امداد حسین، ارسلان چوہدری اور احمد طحہٰ کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے ولید اقبال اورمیاں حماد اظہر نے کہاکہ حق کی بقاء، اسلام کی سربلندی اور بالادستی قدرت کا اٹل اور ابدی فیصلہ ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1