فلم ڈارکسٹ آور 22نومبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم ڈارکسٹ آور 22نومبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (آن لائن)دوسری جنگِ عظیم پر مبنی نئی ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ڈارکسٹ آور کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایتکارجورائٹ کی یہ فلم دوسری جنگِ عظیم کے ابتدائی دِنوں میں نو منتخب برطانوی وزیرِ اعظم وِنسنٹ چرچل کو درپیش مشکلات کی عکاسی کر رہی ہے جب اڈولف ہٹلر کو جنگ سے باز رکھنے کیلئے کئے گئے مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں اور بعد ازاں جنگِ عظیم دوئم کا آغاز ہو جاتا ہے۔ٹِم بیون اور لیزا بروس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈاداکارگیری اولڈ مین چرچل کے روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں بین میڈلسن ، کرسٹن اسکاٹ تھامس، للِی جیمز، اسٹیفن ڈیلانے اوررونلڈ پِک اپ سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔سنسنی خیز جنگی مناظر اور ڈرامے سے بھرپور یہ ہسٹوریکل فلم فیچر فلمز کے تحت رواں سال 22نومبر کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید :

کلچر -