عمران عباس اور سجل ’’نورالعین‘‘ کے ٹائٹل سانگ کی شوٹنگ کیلئے لاہورمیں

عمران عباس اور سجل ’’نورالعین‘‘ کے ٹائٹل سانگ کی شوٹنگ کیلئے لاہورمیں

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار عمران عباس اور سجل علی ڈرامہ سیریل’’نورالعین‘‘ کے ٹائٹل سانگ کی شوٹنگ کے لئے لاہور کی سڑکوں پر گھومتے رہے جہاں وہ مختلف مقامات پر گئے۔اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ لاہور کے اندورنی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر کے نواحی مقامات پر بھی شوٹنگ کی گئی۔عمران عباس اور سجل علی نے شوٹنگ کے لئے روانگی سے قبل گاڑی میں جاتے ہوئے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئرکی ہے جس میں دونوں سیاہ چشمہ پہنے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔اس سیریل کے ڈائریکٹرسرمد کھوسٹ ہیں

مزید : کلچر