معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے ، مایا سونو خان

معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے ، مایا سونو خان
 معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے ، مایا سونو خان

  


لاہور(فلم رپورٹر)نامور اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جہالت اور غربت کے اندھیروں کو دور کرنے کے لئے تعلیم لازمی ہے جب تک ہر بچہ تعلیم حاصل نہیں کرے گا اس وقت تک ترقی مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے ، جب تک انسان کا دماغ تعلیم کی روشی سے منور نہیں ہوتا اس وقت تک وہ اچھے اور برے کی تمیز نہیں کر سکتا ۔ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں نصاب تعلیم یکساں کیا جائے تاکہ غریب اور امیر کے درمیان تعلیم کا معیار یکساں ہو سکے ۔مایا سونو خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جہالت اور غربت کے اندھیروں کو دور کرنے کے لئے تعلیم لازمی ہے جب تک ہر بچہ تعلیم حاصل نہیں کرے گا۔

مزید : کلچر


loading...