متھیرا ’’ناگن‘‘ کے منفرد کردار میں جلوہ گر

متھیرا ’’ناگن‘‘ کے منفرد کردار میں جلوہ گر

لاہور (فلم رپورٹر)پاکستانی اداکارہ متھیرا کی فلم’’بلائنڈ لَو‘‘ تو پاکستانی باکس آفس پر کچھ زیادہ کامیاب نہ ہوسکی، تاہم وہ ایک ایسے پراجیکٹ کے ساتھ واپس آئی ہیں، جو یقینی طور پر پاکستانی ٹی وی سکرینز کے لئے نیا ہے۔متھیرا کو مافوق الفطرت کرداروں پر مشتمل سیریل’’ناگن‘‘ میں دیکھا جاسکتا ہے وہ اس سوپ میں منفرد کردار میں نظر آئیں گی ۔

جسے پاکستان کا’’گیمز آف تھرونز‘‘ کہا جاسکتا ہے۔متھیرا نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ شو بہت ہی مختلف ہے، جو مافوق الفطرت کرداروں کے ساتھ سیاست اور اقتدار کی جنگ پر مبنی ہے۔میں اس میں مستانی کا کردار کر رہی ہوں، جو خود کو بے وقوف ظاہر کرتی ہے لیکن اصل میں بہت چالاک ہے۔

مزید : کلچر