پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا،احسن خان

پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا،احسن خان
 پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا،احسن خان

  


لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار و ماڈل احسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا فلموں کی آفرز ہیں مگر ٹی وی کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں ٹی وی سٹارز کا فلموں کی طرف آنا خوش آئند ہے۔ احسن خان نے کہا کہ ہمارے ڈرامے آج بھی عوام کی اولین ترجیح ہیں‘ فلموں کی آفرز بہت زیادہ ہیں مگر فی الحال ٹی وی کو ترجیح دے رہا ہوں تاہم جب کبھی بھی کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو اسے ضرور ترجیح دوں گا ہمیں اپنی فلموں کی تعداد کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی بہتر بنانا چاہئے بھارتی فلموں کو ہمیشہ کیلئے بین کردیا جائے تاکہ ہمارے سینما گھروں کو مطلوبہ فلمیں مل سکیں۔

مزید : کلچر