امریکی اداکارہ جولیا لوئس ’بریسٹ کینسر‘ کا شکار ہو گئیں
لاس اینجلس (آئی این پی) ایوارڈ یافتہ امریکن اداکارہ جولیا لوئس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی دنیا کی دیگر خواتین کی طرح ’بریسٹ کینسر‘ کا شکار ہیں۔ امریکی کامیڈی سیریز’ویپ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے یہ انکشاف ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا۔ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ دنیا کی ہر آٹھویں خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہے اور ان میں سے وہ بھی ایک ہیں۔
جولیا لوئس نے لکھا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ ان کے پاس ان کی دیکھ بھال کرنے والے ڈھیر سارے دوست اور افراد ہیں جبکہ ان کی انشورنس بھی ہے۔ 56 سالہ اداکارہ نے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ بْری خبر یہ ہے کہ دنیا کی ہر عورت ان کی طرح خوش قسمت نہیں سو ہم کینسر کے خلاف لڑیں اور عالمی صحت کو یقینی بنائیں۔