ڈرامہ سیریل ’’نصیبو جلی‘‘کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی،رباب رانا
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل رباب رانا نے کہا ہے کہ میں اس وقت کئی ڈراموں میں کام کررہی ہوں اور ا ن میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں۔میری ڈرامہ سیریل ’’نصیبو جلی‘‘کو سوچ سے زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔رباب رانا نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور اسی وجہ سے میری ایک منفرد پہچان ہے جس کو میں برقرار رکھنے کی کوشش کروں گی میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے مجھے ڈراموں میں کاسٹ کیاجاتا ہے ۔