اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں 5ہزار رنز والے کلب میں شامل

اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں 5ہزار رنز والے کلب میں شامل
 اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں 5ہزار رنز والے کلب میں شامل

  


ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے،انہوں نے یہ اعزا ز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز حاصل کیا۔ابوظہبی میں جاری پاکستان اور سری لنکا کے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے دن کے کھیل میں بلے بازی کرتے ہوئے اظہر علی پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 5ہزار رنز بنانے والے آٹھویں کھلاڑی بن گئے، جبکہ وہ اپنے کیرئیر کا 61ویں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے یہ سنگ میل اس وقت عبور کیا جب ان کارنز 32تھا۔اظہر علی نے 2010میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی میدان لارڈز میں ڈیبیو کیا تھا ،جس کے بعد ان کی کارکردگی میں تسلسل برقراررہا۔اظہر علی کے پاس ایک اور اعزاز بھی ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے جدید فارمیٹ (ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ)میں سب سے پہلے سنچری سکور کی تھی۔32سالہ اظہر علی نے 2016میں 1198رنز بنائے تھے جس میں ان کے کیریر کی سب سے بہترین 302رنز کی اننگ بھی شامل ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی تھی۔پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس خان کا نام آتا ہے جہنوں نے 118ٹیسٹ میچوں میں 10099رنز بنا رکھے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی