کراچی نیٹ بال ٹورنامنٹ 10 اکتوبر سے شروع ہوگا

کراچی نیٹ بال ٹورنامنٹ 10 اکتوبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اورسندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے کراچی نیٹ بال ٹورنامنٹ رواں سال 10 اکتوبر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں،ٹورنامنٹ میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹی کی ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں سکول کی سطح پر انڈر17- جبکہ کالجز اور یونیورسٹی کی سطح پر اوپن مقابلے منعقد ہونگے، ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی سکول ، کالجز اور یونیورسٹی کی ٹیمیں اپنے ناموں کا اندراج 26 ستمبر تک کروا سکتی ہیں۔

ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں منیجر میٹنگ 5 اکتوبر کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور ٹورنامنٹ کے نئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا،یہ ٹورنامنٹ دو روز تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد کے دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے، ٹاپ تین ٹیمیں پہلی قومی انٹرسکول نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی جو کہ اسلام آباد میں منعقد کروائی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی