جوروٹ ون ڈے میں4 ہزار رنز بنانیوالے دسویں انگلش کھلاڑی

جوروٹ ون ڈے میں4 ہزار رنز بنانیوالے دسویں انگلش کھلاڑی
 جوروٹ ون ڈے میں4 ہزار رنز بنانیوالے دسویں انگلش کھلاڑی

  


لندن(صباح نیوز)انگلش ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جوروٹ ون ڈے میں4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دسویں انگلش بلے باز بن گئے۔یہ اعزاز برطانوی کھلاڑی نے گزشتہ روز اپنے 97 میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف حاصل کیا ۔ روٹ نے اب تک 97 میچز میں 10 سنچریوں اور24نصف سنچریوں کی مدد سے 4000رنز بنا رکھے ہیں، انگلینڈ کی جانب سے این بیل 5416 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔خیال رہے کہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کوایک روزہ سیزیر کے آخر میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔جو روٹ نے بلندو بالا چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔جوروٹ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف آخر ی میچ میں 44گیندوں پر 46رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی